اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے قدس کے علاقے المصرارہ میں مسجد انبیاء کو گرانے کیلئے آپریشن شروع کردیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس مسجد میں حضرت یعقوب(ع) کے بیٹے دفن ہیں۔ اسی مناسبت سے یہ مسجد انبیاء معروف ہے۔
اسی طرح اس مسجد کے قریب ایک کنواں واقع ہے جسے انبیاء کا کنواں کہا جاتا ہے۔ اسی طرح مسجد کے اندر ایک ضریح موجود ہے جس پر سبز چادر ڈالی گئی ہے اور سفید رنگ سے لکھا ہوا ہے کہ یہ ہماری آرام گاہ ہے۔ یعقوب کے بیٹوں اور خدا کے پیغمبروں کی عبدالغنی بن اسماعیل نے 1101 ھجری قمری میں اس مسجد کا دورہ کیا تھا اور کہا تھا کہ گمان یہی ہے کہ اس مسجد میں حضرت یعقوب(ع) کے بیٹوں کی قبریں نہیں ہیں اس لئے کہ حضرت یعقوب(ع) کے بیٹے مصر کی طرف گئے تھے اور وہیں پر سکونت پذیر ہوگئے تھے۔
اس کے بعد کوئی ایسی تاریخی سند نہیں ملتی کہ یہ لوگ مصر سے واپس آگئے ہوں اس لئے اس مسجد میں حضرت یعقوب کے بیٹوں سے منسوب قبر تاریخی اعتبار سے معتبر نہیں ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس مسجد کو اس علاقے میں خاص اہمیت حاصل ہے اسی لئے 1311ھ میں ایک مقامی مخیر خاتون فاطمہ عاشور نے اس مسجد کی مرمت کروائی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169