اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ ولی سیف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان بینکاری تعاون کے سمجھوتے کے تنائج عنقریب سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں پاکستان کے حبیب بینک کا نمائندہ دفتر باقاعدہ برانچ میں تبدیل ہوجائے گا جبکہ ایران کا ملی بینک پاکستان میں اپنی برانچ قائم کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایران اور پاکستان کے بینک تجارتی لین دین میں سہولتیں پیدا کرنے کے لیے براہ راست ایل سی کھول سکیں گے ۔
ایران کے مرکزی بینک کے سربراہ نے مزید کہا کہ عام ایرانی اور پاکستانی شہریوں کو کریڈٹ کارڈ کے استعمال کی سہولتیں دینے کے بارے میں بھی پاکستانی حکام سے بات چیت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کے فروغ کے لیے ، دونوں ملکوں کے درمیان بینکاری معاملات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ضروری ہے۔
ایران اور پاکستان کے درمیان بینکاری سمجھوتے پر علمدرآمد سے پانچ ارب ڈالر کے سالانہ تجارتی لین دین کا ہدف آسانی کے ساتھ پورا کیا جاسکتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲