25 مارچ 2016 - 17:54
عراق؛ الانبار کا شہر کبیسہ دھشتگردوں سے آزاد

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الانبار کے شہر کبیسہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم نے خبر دی ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ایک بڑا آپریشن کر کے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا اور کبیسہ شہر کو پوری طرح آزاد کرا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کارروائی میں دسیوں دہشت گرد مارے گئے۔ دوسری جانب صوبہ نینوا کی آزادی کی کارروائیوں کے دوران جمعے کو بھی عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بہت سے دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واضح رہے کہ الفتح کے نام سے صوبہ نینوا کو آزاد کرانے کی کارروائیاں شروع ہو چکی ہیں اور پہلے ہی مرحلے میں موصل کے قریب متعدد دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا۔ صوبہ نینوا میں ایک سیکورٹی عہدیدار نے بتایا ہے کہ داعش کے سرغنہ عراق سے اب شام کے علاقے الرقہ یا پھر ترکی اور یورپ کی جانب فرار کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲