25 مارچ 2016 - 13:53
صدر حسن روحانی اسلام آباد پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے چک لالہ ایئر پورٹ پر صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا خود استقبال کیا۔ ان کے ہمراہ کابینہ کے دیگر ارکان بھی ڈاکٹر حسن روحانی کو خوش آمدید کہنے کے لئے ایئر پورٹ پر موجود تھے۔ پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف اب سے تھوڑی دیر بعد ایوان وزیر اعظم میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا باضابطہ طور پر استقبال کریں گے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے جائیں اور پاکستانی فوج کا دستہ صدر ایران کو گارڈ آف آنر بھی پیش کرے گا۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا یہ دورہ پاکستان کے وزیر اعظم کی دعوت پر انجام پا رہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف رواں سال کے آغاز میں ایران کا دورہ کر چکے ہیں۔

.......

/169