اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کے ذرائع ابلاغ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ ترکی کے شمال مغرب علاقے میں اسمگلروں سے دو ہزار سال پرانی ایرانی تاریخی کانسی کی پلیٹ پکڑی گئی ہے.
ڈوگن نیوز کے مطابق ؛ ترکی کے شمال مغربی صوبے 'بالیک اسیر' میں سیکورٹی فورسز کی آپریشن کے دوران اسمگلروں سے 107 مختلف نوادرات اور تاریخی اشیا برآمد کی گئیں جن میں دوہزار سال پرانی ایرانی کانسی کی پلیٹ بھی پکڑی گئی ہے.
رپورٹس کے مطابق، اسمگلروں نے اس کانسی کی پلیٹ کو کسی تاجر کو چھ لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر میں فروخت کرنا چاہتے تھے مگر اس تاریخی پلیٹ کو ترکی کے شہر 'باندیرما' کے میوزیم میں منتقل کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے دو اسمگلروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲