22 مارچ 2016 - 12:53
متحدہ عرب امارات نے آٹھ ایرانی قیدیوں کو رہا کر دیا

متحدہ عرب امارات میں ایرانی قونصلیٹ جنرل کی کوششوں سے چار خواتین سمیت آٹھ ایرانی قیدیوں کو عید نوروز کی آمد کی مناسبت سے رہا کردیا گیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ متحدہ عرب امارات میں ایرانی قونصلیٹ جنرل کی کوششوں سے چار خواتین سمیت آٹھ ایرانی قیدیوں کو عید نوروز کی آمد کی مناسبت سے رہا کردیا گیا.

گزشتہ پیر کے روز ہونے والے اعلان کے مطابق، دبئی میں واقع ایرانی قونصلیٹ جنرل اور اماراتی حکام کے درمیان مسلسل رابطوں کے بعد آٹھ ایرانی قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی.

رہا ہونے والے ایرانی شہریوں پر مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

گزشتہ سال کے دوران 110 سے زائد ایرانی قیدیوں کو متحدہ عرب امارات کی جیلوں سے رہا کردیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲