اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ حکومت مزاحمتی اقتصادی پالیسی کے مکمل اجرا کیلئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی.
حجت الاسلام و المسلمین 'حسن روحانی' نے گزشتہ روز ملک کے جنوبی علاقے میں واقع جزیرہ کیش میں فری زون کے حوالے سے منعقدہ نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہبر انقلاب کی جانب سے بیان کی گئیں مزاحمتی اقتصاد کی پالیسیوں کو حکومت مکمل طور پر عمل میں لانے کی کوشش کرے گی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مزاحمتی اقتصادی پالیسی کے شق نمبر 11 کے مطابق ایران میں موجودہ فری زون کیلئے ٹیکنالوجی کی فراہمی، سرمایہ کاری اور اندرونی پیداوار میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے.
صدر روحانی جزیرہ کیش کے دورے کے موقع پر پاور ہاؤس کی تعمیر اور پانی کے منصوبوں کا جائزہ لیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲