22 مارچ 2016 - 09:39
حرم امیر المومنین(ع) کے قریبی بازار میں گیس سلینڈر دھماکہ، کئی دکانیں نذر آتش+ تصاویر

نجف اشرف میں حرم امیر المومنین(ع) کے قریب واقع ایک بازار میں گیس سلینڈر دھماکہ ہونے سے کئی دکانیں نذر آتش ہو گئیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نجف اشرف میں حرم امیر المومنین(ع) کے قریب واقع ایک بازار میں گیس سلینڈر دھماکہ ہونے سے کئی دکانیں نذر آتش ہو گئیں۔
نجف شہر کی روڈ ’’الرسول‘‘ میں واقع ایک رسٹورینٹ میں گیس سلینڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کی وجہ سے اطراف کی کئی دکانیں نذر آتش ہو گئیں لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
البتہ بعض ذرائع نے اس واقعہ کی جھوٹی خبر دیتے ہوئے کہا کہ نجف اشرف میں بم دھماکہ ہوا ہے لیکن عراقی ذرائع نے اس خبر کی تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ یہ دھماکہ گیس سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲