19 مارچ 2016 - 16:18
غیر مسلم دہشتگرد گروہ داعش اور اردوغان نئے شمسی سال کے مخالف!

ترکی میڈیا سورسز نے اعلان کیا ہے کہ گورنمنٹ نے ملک بھر میں جشن نو روز (نئے شمسی سال) کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی میڈیا سورسز نے اعلان کیا ہے کہ گورنمنٹ نے ملک بھر میں جشن نو روز (نئے شمسی سال) کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ دوسری طرف ان تمام دھمکیوں کے باوجود ترکی کی ڈیموکریٹک پیپلز پارٹی نے بھی یہ اعلان کردیا ہے کہ وہ نو روز کے جشن کو ملک کے جنوب مشرقی ۱۳ صوبوں میں منعقد کرے گی۔ پارٹ نے اپنے حامیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان تقاریب میں بھرپور شرکت کریں۔

دوسری طرف تکفیری دہشتگرد بدنام زمانہ غیر مسلم گروہ، داعش نے ایک بیانیہ صادر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ نو روز کے سلسلے میں ترکی آنے والے سیاحوں پر حملہ کریں گے۔

ایرانی صدر کے مشیر اور ایران کے ادارہ سیاحت کے چئرمین، سلطانی فر نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں ایرانیوں کو متنبہ کیا ہے کہ پچھلے چند میں ترکی میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر، وہ ترکی کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ یاد رہے کچھ روز پہلے ترکی کے دارالحکومت میں دہشتگردی کی ان کاروائیوں میں دسیوں لوگ ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169