18 مارچ 2016 - 19:25
کرکوک کے شیعوں کا مسلمانوں اور شیعہ مراجع سے مدد کا مطالبہ

عراق کے شیعہ نشین شہر ’’تازہ‘‘ پر دھشتگردوں کی جانب سے ہو رہے کیمیائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے شیعہ نشین شہر ’’تازہ‘‘ پر دھشتگردوں کی جانب سے ہو رہے کیمیائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دھشتگرد ٹولے داعش کے کیمیائی حملوں کی زد میں صوبہ کرکوک کے شہر ’’تازہ‘‘ کے عوام، مسلمانوں اور شیعہ مراجع سے مدد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
تازہ شہر کے لوگوں نے اجتماع کر کے بشیر نامی گاوں کو دھشتگرد جلادوں سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کی تصاویر کو ہاتھوں میں اٹھا کر یہ نعرے لگائے کہ "يا شيعة محمد وعلي انقذونا" ، "تحریر بشیر واجب وطنی مقدس" اے محمد اور علی کے ماننے والو ہمیں بچاو۔
واضح رہے کہ صوبہ کرکوک کے علاقے تازہ اور بشیر، عراق کے ترکمن شیعوں کی دو بستیاں ہیں جو ایک دوسرے سے قریب ۷ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔ داعش نے تازہ کو اپنے کیمیائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے اور بشیر کا علاقہ داعش کا اگلا ٹارگٹ ہے۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲