24 فروری 2016 - 19:30
پاراچنار میں بھی دو روزہ ’’دیوار مہربانی‘‘ کا انعقاد + تصویریں

پاکستان کے کئی شہروں کی طرح پاراچنار میں بھی دو روز دیوار مہربانی کا انعقاد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے کئی شہروں کی طرح پاراچنار میں بھی دو روز دیوار مہربانی کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاراچنار میں دو روز دیوار مہربانی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صاحب ثروت لوگوں اپنی استطاعت کے مطابق سامان لاتے تھے، اور غریب و ضرورت مند لوگ وہاں سے اپنے ضروریات کی اشیاء لے جاتے تھے۔ اس موقع پر غریبوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیوار مہربانی سے سامان لے جاکر انکے گھروں میں بچوں اور بچیوں کی ضروریات پوری ہو گئی ہیں۔ پہلے روز دیوار مہربانی پاراچنار بائی پاس روڈ پریس کلب کے ساتھ اور دوسرے روز چرگانو چوک پاراچنار میں منعقد کی گئی۔

نوروزعلی/ پاچنار

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲