9 ستمبر 2015 - 14:20
لاہور سے گرفتار 5 دہشتگردوں کے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات

دوران تفتیش دہشتگردوں نے انکشاف کیا کہ انھوں نے پنجاب کی اعلٰی سیاسی اور عسکری شخصیت کو نشانہ بنانا تھا اور ان کے مزید چار ساتھی بھی لاہور پہنچنے والے تھے۔ دہشتگرد کاشف نے بلوچستان اور کراچی میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں سیکڑوں افراد کو قتل کیا، گرفتار دہشتگردوں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ گذشتہ روز ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے گرفتار ہونے والے پانچ دہشت گردوں نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں، دہشت گرد پنجاب کی اعلٰی سیاسی اور عسکری شخصیت کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ گذشتہ روز پولیس نے چار دہشت گردوں اور ان کے سہولت کار کو خودکش جیکٹس اور جدید اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا، گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں کاشف، ڈاکٹر کراچی، نبیل اور حیدر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد کاشف انڈونیشیا میں بالی بم دھماکے کا نائب ماسٹر مائنڈ ہے جبکہ اس دھماکے کا ماسٹر مائنڈ عمر عاطق پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے۔ دوران تفتیش دہشت گردوں نے انکشاف کیا کہ انھوں نے پنجاب کی اعلٰی سیاسی اور عسکری شخصیت کو نشانہ بنانا تھا اور ان کے مزید چار ساتھی بھی لاہور پہنچنے والے تھے۔ دہشت گرد کاشف نے بلوچستان اور کراچی میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں سیکڑوں افراد کو قتل کیا، گرفتار دہشت گردوں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲