اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاپاني وزارت خزانہ کے مطابق، جاپاني نائب وزير برائے معيشت، تجارت اور صنعت 'دہشيرو ياماگيوا' 8 اور 9 اگست كو دورہ ايران كے موقع پر مختلف شعبوں سے تعلق ركھنے والے ايراني حكام سے ملاقات كريں گے.
جاپاني وزارتخانے كے بيان كے مطابق؛ ياماگيوا جاپاني حكومت كي جانب سے ايراني حكام كو پيغام ديں گے كہ پابندياں ختم ہونے كے بعد جاپان اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ اقتصادي تعلقات كو بہتر بنانے كا خواہاں ہے.
14 جولائي تاريخي جوہري معاہدے كے بعد فرانس، جرمني اور سربيا سے سينئر حكومتي وزراء نے ايران كا دورہ كيا.
گزشتہ ہفتے اٹلي كي جانب سے سركاري عہديدار كو دورہ ايران پر بھيجا گيا تھا.
گزشتہ ماہ ايران عالمي طاقتوں كے ساتھ جوہري معاہدے كے بعد اس كي اہم صنعتوں اور تجارتي تعلقات كو دوبارہ تعمير كرنے كي منصوبہ بندي كر رہا ہے اور 2020 تك 185 ارب روپے تيل اور گيس كے منصوبوں كي منصوبہ بندي كي گئي ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲