اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بوکو حرام گروہ سے وابستہ دہشت گردوں نے جنوب مشرقی نائیجیریا میں واقع داگایا دیہات میں ایک کمپنی کے پانچ ملازمین کو ہلاک کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق دیفا نامی علاقے سے تھا جو بوکو حرام دہشت گردوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ بوکو حرام نے مغربی تعلیمی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے بہانے نائیجیریا اور اس کے اطراف کے ممالک کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ نائیجیریا کے ہمسایہ ممالک نے بھی گذشتہ چند مہینوں سے بوکو حرام کا مقابلہ کرنے کے لئے باہمی تعاون شروع کر دیا ہے۔
.......
/169