اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الاخباریہ چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ’’ولید المعلم ‘‘نے ایک افریقی وفد کے ساتھ ملاقات میں وہابی تفکر کو تمام اسلامی ممالک ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کیلئے ایک بہت بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہابیوں نے عالم اسلام کو نشانہ بنا کر اسرائیل کو تحفظ بخشا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہابی سوچ در حقیقت اسرائیل کی حامی سوچ ہے جسے اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
موصوف وزیر خارجہ نے کہا کہ بعض ممالک شام میں دہشتگردوں کی آشکارا حمایت کررہے ہیں جو عالمی امن کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے۔
اس ملاقات میں افریقی وفد نے شام کی ارضی سالمیت کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے افریقہ اور شام کے باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی۔
واضح رہے کہ اسلامی مبصرین کے مطابق دنیا بھر میں تمام دہشتگرد گروہوں کا تعلق وہابی طبقہ سے ہے اور وہابیوں کو سعودی عرب ، امریکہ اور اسرائیل کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲