اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مختلف صوبوں میں فورسز کے آپریشن کے دوران غیر ملکیوں سمیت 173 طالبان دہشت گرد ہلا ک اور 138 زخمی ہوگئے ہیں جبکہ طالبان کے حملوں میں 11 افغان فوجی مارے گئے ہیں۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے طالبان کی جانب سے نئے حملوں کے آغاز کے بعد ملک میں خصوصی آپریشن کیے جن میں غیر ملکیوں سمیت 173 طالبان دہشت گرد ہلا ک اور 138 زخمی ہوگئے جبکہ طالبان کے حملوں میں 11 افغان فوجی مارے گئے۔ آپریشن میں افغان نیشنل پولیس، آرمی اور انٹیلی جنس این ڈی ایس نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ آپریشن جاؤزجان، قندھار، فریاب، زابل، غزنی، بادغیس، قندوز، فراہ، ہرات، پکتیکا، ہلمند اور میدان وردک صوبوں میں کیے گئے۔
افغان وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں افغان آرمی کے آپریشن میں 41 طالبان ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔ قندوز کے مختلف علاقوں میں افغان سیکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران 40 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا اور 4غیر ملکی دہشت گردوں سمیت40شدت پسند زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 4 غیر ملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں جبکہ 36 افغان طالبان ہیں اور زخمی حالت میں حراست میں لیے گئے تمام شدت پسندوں کا تعلق تحریک طالبان افغانستان سے ہے۔
.......
/169