اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دمشق میں المنار چینل کے نامہ نگار محمد عید نے ایک رپورٹ میں یرموک کیمپ کے اندر کی تصاویر نشر کر کے اس کیمپ میں فلسطینی گروہوں کی نمایاں کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ملبوں اور سرنگوں کو عبور کرتے ہوئے ان علاقوں تک خود کو پہنچایا ہے کہ جو اس وقت فلسطینی گروہوں کے قبضے میں ہیں۔ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے ایک رہنما ابوکفاح نے کہا ہے کہ عوامی محاذ کے جوانوں نے بعض علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الریجہ اسکوائر پر فلسطین اور شام کے پرچم کی موجودگی سے اس بات کی تصدیق ہو جاتی ہے کہ بعض سیٹلائٹ چینلوں کی جانب سے اس اسکوائر پر داعش اور جبھۃ النصرہ کے قبضے کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169