27 اپریل 2015 - 11:58
نظربایف ایک بار پھر قزاقستان کے صدر منتخب

نور سلطان نظر بایف ایک بار پھر قزاقستان کے صدر منتخب ہو گئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قزاقستان کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ نور سلطان نظر بایف ستانوے اعشاریہ سات فیصد ووٹ حاصل کر کے اس ملک کے صدر بن گئے ہیں- ان کی عمر چوہتر برس ہے اور وہ پچیس برسوں سے قزاقستان کے صدر کے عہدے پر فائز ہیں- انھوں نے سنہ دو ہزار گیارہ کے انتخابات میں پچانوے فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کئے تھے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169