اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے طیاروں نے صنعا کے علاقے العرقوب خولان پر کئی مرتبہ بمباری کی- المیادین ٹی وی چینل نے بھی عدن کے مغرب میں دارعمران کے علاقے میں شدید جھڑپوں اور سمندر کی جانب سے اس شہر پر سعودی عرب کے توپ خانے کی شدید گولہ باری کی خبر دی ہے- سعودی عرب نے چھبیس مارچ سے یمن پر فوجی جارحیت کا سلسلہ شروع کیا اور ستائیس روز کے حملوں کے بعد انھیں بند کرنے کا اعلان کیا لیکن جنگ بندی کے اعلان کے صرف دو گھنٹے کے بعد ہی سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے پھر ہوائی حملے شروع کر دیے- یمن کی انقلابی عوامی فورس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج پیر کے روز وسیع پیمانے پر ہونے والے مظاہروں میں شرکت کریں۔ یہ مظاہرے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے خلاف کیے جا رہے ہیں- یمن پر سعودی عرب کی جارحیت میں اب تک تین ہزار سے زائد افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲