26 اپریل 2015 - 11:37
داعش نے بیجی کے تیل کے ذخائر کو آگ لگا دی

داعش کے دہشت گردوں نے عراق کے صوبہ صلاح الدین کے شہر بیجی کے تیل کے ذخیروں کو آگ لگا دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق بیجی علاقے میں عراقی فوج اور داعش دہشتگرد گروہ کے مابین جھڑپیں اس وقت بھی جاری ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ عراقی فوج نے بیجی آئل ریفائنری پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے- اس سے قبل اس ریفائنری کی پیداوار داعش کے قبضے کی وجہ سے رک گئی تھی۔ دوسری جانب بغداد سے خبر موصول ہوئی ہے کہ ایک کار بم دھماکے میں تین عراقی جاں بحق جبکہ دس دیگر زخمی ہو گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲