اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ یمن کے ایک غیرفوجی ادارے نے جو یمن پر آل سعود کی جارحیت کے نتائج کا جائزہ لے رہا ہے، اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں اطلاع دی ہے کہ یمن میں اب تک سیکڑوں خواتین اور بچے شہید جبکہ بیس سے زائد مسجدیں منہدم ہو چکی ہیں۔
المیادین ٹی وی چینل کے مطابق، سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی وحشیانہ جارحیت کو مانیٹر کرنے والے شہری اتحاد کے عہدیداروں نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ گذشتہ اٹھائیس دنوں میں سعودی عرب اور اس کے پٹھوؤں کے جنگی طیاروں نے یمن پر دو ہزار چار سو پچاس بار حملہ کیا جس میں بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا۔ اس رپورٹ کے مطابق، اس دوران تین ہزار چھے سو ترانوے لوگ شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں تین سو تہتر بچے اور تین سو سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔ اس ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی جارحیت میں اب تک اکیس مساجد بھی منہدم ہو چکی ہیں۔ سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح اشیائے خورد و نوش کے گوداموں، بازاروں، کارخانون اور تجارتی مراکز پر بھی بمباری کی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، سعودی افواج کی جارحیت میں اسی طرح چار یمنی صحافی بھی جاں بحق ہوئے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲