22 اپریل 2015 - 04:26
حتمی سمجھوتے کی تدوین کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے نمائندوں کے درمیان حتمی سمجھوتے کے متن کی تیاری کا عمل شروع ہو رہا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کے نائب وزرائے خارجہ اور اعلی مذاکرات کار بدھ کو آسٹریا کے شہر ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان حمتی سمجھوتے کی تدوین کا عمل شروع کر رہے ہیں اور آئندہ ہفتے نیویارک میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کے اجلاس کے موقع پر خود ان کی موجودگی میں اس مسئلے کا بھرپور طریقے سے جائزہ لیا جائے گا۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی مذاکرات کا نیا دور، ایران کے نائب وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی نائب سربراہ ہیلگا اشمتھ کی شرکت سے منعقد ہو گا۔ اس کے علاوہ ماہرین کی سطح پر بھی پابندیوں کے خاتمے اور ایٹمی مسائل کے سلسلے میں گفتگو کے لئے اجلاس منعقد ہو گا۔ جمعے کو بھی ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے نائب وزرائے خآرجہ کی سطح پر مذاکرات ہوں گے اور اسی سلسلے میں ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی قیادت میں مذاکراتی وفد ویانا کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔

.......

/169