20 اپریل 2015 - 12:29
امریکی شہریوں کے ایک گروپ کا دورہ ایران

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کے سیاحوں اور سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے ایران کا دورہ کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے سیاحوں اور سرمایہ کاروں کا ایک گروپ نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ممکنہ معاہدے کے پیش نظر تہران کا دورہ کیا-

تاکہ تہران میں ایرانی عھدیداروں کے ساتھ مذاکرات کرکے ایران میں سرمایہ کاری کے مواقع کاجائزہ لے سکے-
اس رپورٹ کے مطابق چوبیس افراد پر مشتمل امریکی گروپ نے تہران کے علاوہ شیراز اور قم کا بھی دورہ کیا ہے اور ان شہروں کے قدیمی اور تاریخی مقامات کی سیر کی ہے-
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی گروپ نے سیاحتی ویزے پر ایران کا دورہ کیا لیکن اس نے اپنے دورے میں ایران میں سرمایہ کاری کے مواقع کابھی جائزہ لیا-

.......

/169