19 اپریل 2015 - 11:12
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر: سعودی عرب نے تمام مسلمانوں کا دل دکھایا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت نے تمام مسلمانوں کا دل دکھایا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے اتوار کے روز پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز پر یمن پر سعودی عرب کی فوجی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت ایک اسلامی حکومت ہونے کی دعویدار ہے تو اسلام نے کہاں بےبنیاد خیالات کی بنا پر بےگناہوں کا خون بہانے کی اجازت دی ہے؟ انھوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب کی حکومت اسلامیت کا دعوی کرتی ہے تو اسے جان لینا چاہیے کہ جنگ پسندی کا یہ راستہ جو اس نے چنا ہے، اس کا نتیجہ خدا اور اس کے بندوں کی لعنت کے سوا کچھ نہیں نکلے گا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ایران ایک بار پھر یمن پر سعودی عرب کی فوجی جارحیت کی مذمت کرتا ہے اور اس بات کی توقع رکھتا ہے کہ رجب کے مبارک مہینے کی برکت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اس ننگی جارحیت کو ختم کیا جائے گا کہ جس کا فائدہ صیہونی حکومت اٹھا رہی ہے-

.......

/169