اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی جنگی جہازوں نے سنیچر کو بازاروں، تجارتی مراکز، عوامی اجتماعات اور یمن کی بنیادی تنصیبات پر بمباری کی- سعودی حکومت نے جسے یمن کے نہتھے عوام پر وحشیانہ بمباری سے اب تک کچھ حاصل نہیں ہوا ہے، عالمی سطح پر ممنوعہ کیمیاوی ہتھیار بھی استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں- سعودی امریکی جارح جنگی جہازوں نے صوبہ صعدہ کے بعض علاقوں کو کیمیاوی حملوں کا نشانہ بنایا- زمین پر پہنچنے سے پہلے ان کیمیاوی بموں سے کالا دھواں نکلتا ہے- فوجی ماہرین کے مطابق کالا دھواں اس بات کا ثبوت ہے کہ ان بموں میں ایسی زہریلی گیس بھری ہوئی ہے جس کا استعمال عالمی سطح پر ممنوع ہے- مقامی ذرائع کے مطابق یہ پیرا بم جنگی جہازوں سے پیراشوٹ کے ذریعے گرائے جاتے ہیں- سعودی عرب نے چھبیس مارچ سے یمن پر وحشیانہ فوجی حملے شروع کر رکھے ہیں-
.......
/169