18 اپریل 2015 - 18:57
بغداد مین درجنوں دہشتگرد گرفتار

عراق کے دارالحکومت بغداد کی صوبائی کونسل کے سیکورٹی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ بغداد میں درجنوں ایسے دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا جو الانبار کے بے گھر افراد کے قافلوں میں شامل ہوکر بغداد میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بغداد میں داخل ہونے کی کوشش میں ان دہشت گردوں کو بغداد کی آپریشنل کمانڈ کی سخت تدابیر کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا۔ 

یہ دہشت گرد، پناہ گزینوں کے بھیس میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ عراق کے صوبے الانبار میں جنگ کے شدّت اختیار کرجانے کے بعد ہزاروں افراد پناہ لینے کی غرض سے بغداد کےلئے روانہ ہوئے ہیں اور اسی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گردوں نے بھی بغداد میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

دریں اثنا عراق کی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری کہا ہے کہ بغداد کی سیکورٹی، صوبے الانبار کی سیکورٹی سے جڑچکی ہے۔

انھوں نے عراقی مراجع کرام اور تمام اہم شخصیات سے اپیل کی ہے کہ وہ، دہشت گردی پر قابو پانے اور کامیابی حاصل کرنے کےلئے عوام کو اور زیادہ متحد کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے صوبے الانبار میں بھی عوام کی مدد وحمایت کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169