15 اپریل 2015 - 14:57
نواز شریف سے جان کیری کی گفتگو

امریکی وزیرخارجہ نے پاکستانی وزیر اعظم کو فون کرکے یمن کے بحران کے بارے میں گفتگو کی-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے دفتر نے یمن کے بارے میں نواز شریف اور جان کری کے درمیان منگل کے روز ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو کی تصدیق کی- پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر نے بدھ کے دن اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات کا ذکر کئے بغیر بتایا کہ فریقین نے یمن کے بحران کے بارے میں گفتگی کی ہے- بعض رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے فون کے بعد امکان ہے کہ حکومت پاکستان، یمن کے بارے میں سعودی حکام سے گفتگو کے لئے ایک وفد ریاض بھیجے- پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا ٹیلی فونی رابطہ، یمن پر حملے میں شامل ہونے کی سعودی درخواست مسترد کئے جانے اور غیر جانبدار رہنے پر مبنی پاکستانی حکومت کے سرکاری موقف کے بارے میں نواز شریف کے اہم بیان کے اڑتالیس گھنٹے بعد برقرار ہوا-

.......

/169