اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ پٹی، فلسطینی مملکت کا حصہ ہے اور وہ فلسطین کی ایک بالشت زمین سے بھی پیچھے نہیں ہٹے گی-
سامی ابو زھری نے تاکید کی کہ حماس کے سینئر لیڈر محمود الزھار کے بیانات کا غلط مطلب نکالا گیا ہے اور جو چیز ان سے منسوب کی جا رہی ہے اس کے برعکس، تحریک حماس فلسطین کی ایک ایک بالشت زمین کو واپس لینے کی پابند ہے-
ایک اور رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے-
الرسالہ نٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے منگل کی صبح رام اللہ، الخلیل، العروب کیمپ، اور غرب اردن میں واقع قلقیلیہ سے کم سے کم سترہ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے-
درایں اثنا اسرائیلی فوجیوں نے منگل کے دن تحریک حماس کے رکن چار فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا-
ایک اوررپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے شمالی رام اللہ کی سنجل کالونی میں شہید ہونے والے ستائیس سالہ شہید محمد کراکرہ کے جنازے کو پیر کے دن ان کے گھر والوں کے حوالے کردیا جس کے باعث فلسطینی جوانوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں-
.......
/169