اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما اور قومی سلامتی کی مشیر سوزان رائس نے پیر کو وائٹ ہاوس میں یہودی گروہوں کے ساتھ ملاقات کی- بند دروازوں کے پیچھے ہونے والی اس ملاقات میں امریکی صدر اور سوزان رائس نے امریکی یہودیوں کو اطمینان دلانے کی کوشش کی کہ ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے سے بہترین طریقے سے امریکہ کے مفادات کا تحفظ ہو سکے گا- صدر اوباما سے ملاقات کرنے والے یہودی گروہوں کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ اوباما نے اس ملاقات میں جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی ایران کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے کے حق میں نہایت مستحکم دلیلیں پیش کی ہیں- اس یہودی ذریعے نے بھی وائٹ ہاوس کی میٹنگ میں شرکت کی تھی-
.......
/169