اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد گروہ، غیر انسانی طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے اہداف کو آگے بڑھانے کے لئے جنسی تشدد اور زیادتی پر اتر آئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ایک بیان میں کہا ہےکہ گذشتہ سال بھی ہم نے دہشت گرد گروہوں کی جانب سے جنسی غلامی، جنسی تشدد اور جبری شادیوں کے تشویشناک اضافے کا مشاہدہ کیا تھا تاہم اب ہم دیگر دہشت گرد گروہوں کی بہ نسبت ، شام کے دہشت گرد گروہوں اور بوکو حرام کی جانب سے، ان اقدامات میں تیزی لائے جانے کا مشاہد کر رہے ہیں۔ یہ گروہ اس روش کو اپنی نئی جنگی روش کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ بان کی مون نے کہا کہ سرکاری اعداد و شمار سے نشاندہی ہوتی ہے کہ عراق، شام اور نائیجیریا میں جنسی تشدد اور زیادتی غیر متوقع نہیں ہے، بلکہ پہلے سے طے شدہ ہدف کے تناظر میں انجام پا رہا ہے۔ اقوام متحدہ نے انیس ملکوں میں ایسے پینتالیس گروہوں کا پتہ لگایا ہے جو جنسی تشدد میں ملوث ہیں۔ جن میں شام کے دہشت گرد گروہ اور بوکوحرام سرفہرست ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲