اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی دو روزہ دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ شانگہائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سکریٹریوں کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اجلاس کے بعد ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی اپنے روسی ہم منصب سے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔
.......
/169