14 اپریل 2015 - 04:47
سعودی عرب کو پاکستان کا ٹکا سا جواب

پاکستان کے وزیر ا‏عظم نواز شریف نے یمن کے بارے میں پارلیمنٹ کی قرارداد کی حمایت کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے یمن کے بحران کے پرامن حل اور اس جنگ میں شامل نہ ہونے کی ضرورت پر مبنی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والی قراردار کی کھل کر حمایت کر کے سعودی عرب کی جانب سے یمن کی جنگ میں پاکستان سے شامل ہونے کی درخواست کو عملی طور پر مسترد کر دیا ہے- پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے پیر کو یمن کے مسئلے میں اسلام آباد کے سرکاری موقف کے بارے میں ایک اہم بیان میں یمنی گروہوں کے درمیان گفتگو کو اس بحران کے پرامن حل کی واحد راہ حل قرار دیا-

.....

/169