13 اپریل 2015 - 08:22
جنوبی امریکہ میں وائٹ ہاؤس کی پالیسی سامراجی: ایکواڈور

ایکواڈور کے صدر نے جنوبی امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے اقدامات کو سامراجی اور لاحاصل قرار دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق ایکواڈور کے صدر رافائل کورہ آ نے اتوار کو ایک انٹرویو میں کہا کہ جنوبی امریکہ میں امریکی صدر باراک اوباما کے اقدامات سامراجی اقدامات ہیں اور ان کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا- صدر رافائل کورہ آ نے کہا کہ امریکہ ایک طرف تو کیوبا سے تعلقات قائم کر رہا ہے تو دوسری طرف ونزویلا کے عوام کےخلاف نئی نئی پابندباں لگا رہا ہے اور اس طرح وہ اپنا سامراجی اثر ورسوخ بڑھانے کی کوشش میں ہے- انہوں نے کہا کہ ہم سب کو خوشی ہے کہ امریکہ اور کیوبا کے تعلقات فروغ پا رہے ہیں کیونکہ شروع ہی سے کیوبا کے خلاف امریکی پابندیاں غیرقانونی تھیں اور انہیں مںظوری نہیں ملنی چاہیے تھی- انہوں نے کہا کہ گوانتانامو بھی اب امریکہ کے قبضے میں ہے- ایکواڈور کے صدر نے پاناما سٹی میں براعظم امریکہ کے ملکوں کے سربراہی اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاناما میں بھی امریکہ مداخلت کر رہا ہے اور اسی وجہ سے کیوبا سے دوبارہ تعلقات قائم کرنے کی اوباما کی کوششوں کا رنگ پھیکا پڑ گیا ہے۔-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲