13 اپریل 2015 - 04:21
پاکستانی پارلیمنٹ کا فیصلہ، عرب حکام سیخ پا

اماراتی وزیر کی دھمکیاں ستم ظریفی ہی نہیں لمحہ فکریہ ہے- پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار نے متحدہ عرب امارات کے وزیر کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اماراتی وزیر کی دھمکیاں ستم ظریفی ہی نہیں لمحہ فکریہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اماراتی وزیر کی دھمکیاں ستم ظریفی ہی نہیں لمحہ فکریہ ہے- پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار نے متحدہ عرب امارات کے وزیر کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اماراتی وزیر کی دھمکیاں ستم ظریفی ہی نہیں لمحہ فکریہ ہے۔ چودھری نثار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا وزیر دھمکیاں دے رہا ہے، پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ یو اے ای کے عوام کے لیے بھی برادرانہ جذبات رکھتی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرداخلہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے دھمکی آمیز بیانات کو کنایہ آمیز، ناقابل قبول اور سفارتی آداب کے منافی قرار دیا ہے- متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور محمد قرقاش نے ہفتے کے روز ایک انٹریو میں یمن کے بارے میں اسلام آباد کی جانب سے غیرجانبدارانہ موقف اختیار کئے جانے کی ضرورت اور یمن کی جنگ میں شامل نہ ہونے پر مبنی پاکستانی پارلیمنٹ کے حالیہ فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے مبہم ،خلاف توقع اور خطرناک قرار دیا اور دعوی کیا کہ پاکستان کو یمن کے مسئلے میں مبھم موقف اختیار کئے جانے کے سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے- پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اتوار کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے بیانات کو تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ اسلام آباد اس طرح کے دھمکی آمیز بیانات کو برداشت نہیں کرے گا- عرب لیگ سے وابستہ عرب پارلیمنٹ کے اسپیکر احمد بن محمد الجروان نے بھی یمن کی جنگ میں غیرجانبداری پر مبنی موقف اختیار کئے جانے اور جنگ میں شامل نہ ہونے کی پاکستانی پارلیمنٹ کی قرار داد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے مایوس کن قرار دیا ہے-

.......

/169