اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ اگر حتمی معاہدہ سیاسی مفاہمت کے مطابق ہو تو یہ بہترین معاہدہ ہوگا- اوباما نے کہا کہ میں نے ایران کے بارے میں ہمیشہ صراحت سے کہا ہے کہ ابھی ہمارا کام مکمل نہیں ہوا ہے اور ہم نے جو حاصل کیا ہے وہ پانچ جمع ایک گروپ کے دائرے میں ایک سیاسی لائحہ عمل ہے جس سے گذشتہ دو دہائیوں میں ایران کے دعوؤں کی تصدیق ہو سکتی ہے- انہوں نے کہا کہ اس مفاہمت سے ایران کی سینٹری فیوج مشینوں کی تعداد بڑی حد تک کم ہو جائے گی اور اس کے بدلے میں ایران پر عائد پانبدیاں تدریجا ہٹا دی جائیں گی- انہوں نے کہا کہ یہ پابندیاں اس طرح ہٹائی جائیں گی کہ اگر ایران نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو انہیں دوبارہ عائد کر دیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاسی فریم ورک یہی ہے اور اس فریم ورک پر صرف امریکہ اور ایران نے مفاہمت نہیں کی ہے بلکہ پانچ جمع ایک گروپ کے تمام ملکوں نے ایران کے ساتھ سیاسی لحاط سے مفاہمت کی ہے-
.....
/169