11 اپریل 2015 - 16:08
یمن کا بحران: صنعا میں طبی امداد کی پہلی کھیپ پہنچ گئی

اقوام متحدہ اور ہلال احمر سوسائٹی کی طبی امداد کی پہلی کھیپ صنعا ائیرپورٹ پہنچ گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، ہلال احمر سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس ادارے اور اقوام متحدہ کی طبی امدادی کھیپ 16 ٹن دواؤں اور طبی سازوسامان پر مشتمل ہے۔ اقوام متحدہ کے انسان دوستانہ امداد کے کوآرڈینیٹر یوہانس وان ڈر کلاو نے اعلان کیا ہے کہ امداد کی یہ مقدار کافی نہیں ہے بلکہ مزید امداد کی اشد ضرورت ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے ہلال احمر سوسائٹی اور اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کو، جہاز سے امدادی سامان اتارنے کے لیے صرف دو گھنٹے کی مہلت دی تھی۔ ہلال احمر نے اس سے قبل بتایا تھا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے فوری امداد کا طبی سازوسامان صنعا پہنچنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

.......

/169