10 اپریل 2015 - 07:59
مصر؛ سینا میں انتیس دھشتگرد ہلاک

مصری فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سینا کے علاقے میں گذشتہ چار روز کے دوران انتیس دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المصریوں ویب سائٹ کے مطابق مصری فوج کے ترجمان محمد سمیر نے جمعرات کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مصر کی سیکورٹی فورسیز نے سینا میں العریش، رفح اور شیخ زوید کے علاقوں مین اتوار کے روز سے آپریشن شروع کیا ہے جس میں ابتک انتیس دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں- محمد سمیر نے کہا ہے کہ یہ آپریشن، دہشتگردوں کے حملے کے جواب میں شروع کیا گیا ہے- مصر میں جولائی سنہ دو ہزار تیرہ میں جب سے محمد مرسی کی حکومت ختم ہوئی ہے سینا کے علاقے میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے جہاں مسلح افراد کے مختلف حملوں میں مصری سیکورٹی فورسیز کے درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں- دوسری جانب قاہرہ کی فوجداری کی عدالت نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے متعدد رہنماؤں کے خلاف جاسوسی کے ایک مقدمے کی سماعت شروع کردی ہے-ان تمام رہنماؤں پر قطر کےلئے جاسوسی کرنے کا الزام ہے- قاہرہ کی عدالت کا کہنا ہے کہ محمد مرسی اور ان کے دس ساتھیوں نے حکومت قطر کو، مصر کی مسلح افواج اور قومی سلامتی سے متعلق خفیہ دستاوزات اور معلومات فراہم کی ہیں- اخوان المسلمین کے ان رہنماؤں کے خلاف مقدمے کی، ابتک سات بار سماعت ہوچکی ہے اور الزام ثابت ہوجانے کی صورت میں ان سبھی رہنماؤں کو سزائے موت کا حکم سنایا جاسکتا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲