8 اپریل 2015 - 14:43
صیہونیوں کی مسجد الاقصی پر حملے میں ناکامی

مسجد الاقصی میں وسیع پیمانے پر فلسطینیوں کی تعیناتی کی وجہ سے اس مسجد پر صیہونی آباد کاروں کا حملہ ایک بار پھر ناکام ہو گیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے دن علی الصبح فلسطینیوں نے مسجد الاقصی کی جانب مارچ کیا اور وہ اس مسجد پر صیہونی پولیس کے حمایت یافتہ صیہونی آبادکاروں کے حملے کی روک تھام کے لۓ مسجد اور اس کے مختلف حصوں میں تعینات ہوگۓ- فلسطینیوں نے مسلسل تین دنوں سے قدس کو یہودیوں کی عید پسح کے بہانے قدس کو یہودی رنگ میں رنگنے پر مبنی صیہونی حکومت کی سازشوں کو ناکام بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ قدس کے امور سے متعلق کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عبداللہ کنعان نے اردن سے شائع ہونے والے اخبار الغد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ صیہونی حکام اردن اور صیہونی حکومت کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے باوجود اسلامی مقدسات خصوصا مسجد الاقصی کے خلاف جارحیت جاری رکھے ہوئے ہیں- عبداللہ کنعان نے عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینی عوام اور اسلامی اور مسیحی مقدسات کے خلاف کی جانے والی جارحیت کی روک تھام کے لۓ فوری طور پر اقدام کریں-

۔۔۔۔۔۔۔

/169