8 اپریل 2015 - 14:34
 شام: امریکہ کی ناکامی کا اعتراف

امریکہ کے ایک اعلی عہدیدار نے ترکی کے اخبار حریت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک، شام میں بشار اسد حکومت کا تختہ پلٹنے میں ناکام رہا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے اخبار حریت نے امریکہ کے اس اعلی عہدیدار کے حوالے سے، کہ جس کے نام کی طرف اس اخبار نے کوئی اشارہ نہیں کیا، لکھا ہے کہ واشنگٹن، شام میں حکومت مخالفین کو ہتھیار فراہم کرنے کے باوجود اس ملک کے صدر بشار اسد کو اپنی مرضی کے مطابق مذاکرات پر مجبور کرنے میں ناکام رہا ہے- امریکہ کے اس اعلی عہدیدار نے ترکی کے اس اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، اس وقت شام میں پندرہ سے سولہ، حکومت مخالف دہشتگرد گروہوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے- اس امریکی عہدیدار نے یہ بھی کہا ہے کہ اس سلسلے میں امریکہ، ترکی کے ساتھ بھی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے- ترکی کے اس اخبار کے مطابق شام کی سرحد کے قریب واقع ترکی کا جنوب مشرقی شہر غازی آنتپ، دہشتگردوں کیلئے امریکی فوجی ہتھیاروں کی فراہمی کے مرکز میں تبدیل ہوچکا ہے اور امریکہ کی جانب سے ان دہشتگردوں کو ابتک، بے تحاشہ ہتھیار فراہم کئے جاچکے ہیں- واضح رہے کہ شام میں دہشتگرد گروہوں نے، جنھیں مغربی اور علاقے کے بعض عرب ملکوں کی مکمل حمایت حاصل رہی ہے، سنہ دو ہزار گیارہ میں بحران شروع کیا ہے اور اب یہ بحران، پانچویں سال میں داخل ہوچکا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169