7 اپریل 2015 - 13:38
اوباما کا اسرائیل کو ٹکا سا جواب

امریکی صدر باراک اوباما نے پیر کی رات ریڈیو پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات اور جامع سمجھوتے کو اسرائیل کو تسلیم کرنے سے مشروط کرنے کے لیے تل ابیب کی درخواست بنیادی طور پر بے ربط ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق باراک اوباما این پی آر کے ساتھ گفتگو میں کہا یہ بات کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کو ہم ایران کے ساتھ معاہدے کی شرط قرار دیں، بنیادی طور پر بے ربط اور غلط ہے-

امریکی صدر نے کہا کہ ہمارا اس قسم کا مطالبہ رکھنا اس بات کی علامت ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایرانی نظام کی ماہیت مکمل طور پر تبدیل ہو جائے اور میری نظر میں یہ سوچ اصولی طور پر غلط ہے-
جامع ایٹمی سمجھوتے تک پہنچنے کے لیے ایران کی جانب سے اسرائیل کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کی شرط، صیہونی حکومت اور امریکی کانگرس کے بعض انتہا پسند ارکان نے پیش کی تھی-

۔۔۔۔۔۔۔

/169