4 اپریل 2015 - 19:30
ٹیونس کی بین الاقوامی کتابوں کی نمائشگاہ میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی شرکت+ تصاویر

ٹیونس میں لگائی گئی کتابوں کی اکتیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے بھی حصہ لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ٹیونس میں لگائی گئی کتابوں کی اکتیسویں بین الاقوامی نمائشگاہ میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے بھی حصہ لیا۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ۵۰ مختلف عناوین پر مشتمل عربی اور فرانسوی کتابوں کو اس نمائشگاہ میں پیش کیا۔
اسمبلی کی جانب سے اس نمائشگاہ میں پیش کی گئی کتابوں کا ٹیونس کے لوگوں نے کافی استقبال کیا جو تشیع اور اہل بیت اطہار(ع) کی تعلیمات پر مبنی اتحاد اور اعتدال کے زاویہ نگاہ سے تحریر کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ٹیونس میں بین الاقوامی کتابوں کی اکتیسویں نمائشگاہ میں دنیا کے مختلف ممالک کے ۶۰۰ ناشرین نے حصہ لیا ہے۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲