اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جمعرات کو لیبیا میں ایک فوجی کاروان پرحملہ کیا- اس رپورٹ کے مطابق لیبیا کے فوجی کاروان پر یہ حملہ مصر میں داخل ہونے سے قبل حملہ کیا گیا- ان اطلاعات کے مطابق صیہونی طیاروں نے شام کے سرحدی علاقے قنیطرہ میں شامی فوج کے بھی ایک کارواں پر حملہ کیا- صیہونیوں کا کہنا ہے کہ شام کا یہ فوجی کاروان، حزب اللہ لبنان کے لئے ہتھیار لےجارہا تھا- واضح رہے کہ صیہونی حکومت علاقے میں ایک بڑا خطرہ شمار ہوتی ہے اور یہ ایسی حالت میں ہے کہ مشرق وسطی میں صیہونی حکومت، واحد ایسی حکومت ہے جو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہے اور اس کے فوجی ایٹمی پروگرام کو مغربی ملکوں کی حمایت حاصل ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲