اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا کہ ان بہانوں کی بنیاد پر یمن پر لشکر کشی کی، کوئی توجیہ پیش نہیں کی جاسکتی۔ مرضیہ افخم نے ایران اور یمن کے مابین طے شدہ معاہدے کی جانب بھی اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت جو عالمی سول اور تجارتی قوانین کے تحت انجام پایا ہے اب تک ان دو نوں ممالک کے مابین متعدد پروازیں انجام پاچکی ہیں جن میں ایران سے دوائیں اور طبی وسائل صنعا روانہ کئے جاچکے ہیں۔ یہ دوائیں اور طبی وسائل، یمن کی ہلال احمر کمیٹی کے حوالے کئے گئے ہیں۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے مزید کہا کہ یمن پر سعودی ہوائی حملوں کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے نقصانات اور انسانی جانوں کو لاحق خطرات کے پیش نظر اس بات کی اشّد ضرورت ہے کہ عالمی ادارے اور تنظیمیں، بالخصوص عالمی ریڈکراس، بے گناہ یمنی عوام تک جلد از جلد امدادی سامان پہنچائے اور یمن پر سعودی عرب کے جارحانہ حملے رکوانے کی کوشش کرے۔ ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر کمیٹی، یمن میں متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہے۔
.......
/169