29 مارچ 2015 - 16:27
 ظریف اورکیری کے درمیان مذاکرات کا آٹھواں دور

اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکا کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات کا آٹھواں دور لوزان میں شروع ہوگیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  لوزان میں ایٹمی مذاکرات کے پانچویں دن ایران اور امریکا کے وزرائے خارجہ محمد جواد ظریف اور جان کیری نے ایک بار پھر مذاکرات شروع کئے ہیں جو مجموعی طور پر ان دونوں کے درمیان آٹھویں بات چیت ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبرصالحی، نائب وزرائےخارجہ عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی جبکہ امریکی وزیرخارجہ کے ساتھ امریکا کے وزیرتوانائی ارنسٹ مونیز اور نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمن شامل ہیں۔ چین، روس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ بھی آج اتوار کو ایران کے وزیرخارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

.....

/169