اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دوہزار چھ میں جنوبی لبنان پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے بچے ہوئے کلسٹرڈ بم کے دھماکے میں چھ بچے زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ صہیونی حکومت نے دو ہزار چھ میں جنوبی لبنان کے خلاف تینتیس روزہ جنگ میں وسیع پیمانے پر فاسفورس اور کلسٹرڈ بموں جیسے غیر روایتی ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا۔ صہیونی حکومت نے اس تینتیس روزہ جنگ کے آخری دنوں میں، جنوبی لبنان کے شہروں اور دیہاتوں پر بھاری تعداد میں کلسٹرڈ بم گرائے تھے۔ اس جنگ میں نہ پھٹنے والے کلسٹرڈ بموں کے دھماکوں میں اب تک بہت سے بچے اور عام شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جنوبی لبنان پر صہیونی حکومت کے تینتیس روزہ حملے میں تقریبا بارہ سو لبنانی شہری شہید اور ہزاروں دیگر زخمی ہوگئے تھے۔ اس جنگ کا اختتام، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سو ایک کی منظوری کے ساتھ ہی چودہ اگست دو ہزار چھ کو ہوا۔
.......
/169