اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت کے ٹی وی چینل دس نے، مزاحمت کے محور کے خلاف سعودی عرب اور صہیونی حکومت کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت پائے جانے کا اعلان کیا اور عبری زبان کے جریدے یدیعوت احرونوت نے سعودی عرب کے لئے کامیابی کی آرزو کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کی مداخلت کی خبر سے ، اسرائیل میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ سیاسی امور کے ایک اسرائیلی ماہر نے صہیونی حکومت کے چینل دس کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایران کے مخالف کی حیثیت سے، سعودی عرب کے ساتھ ہمارے مشترکہ مفادات وابستہ ہیں کیوں کہ سعودی عرب ایک اسٹریٹیجیک ملک شمار ہوتا ہے اور ایران، شام اور حزب اللہ کی مثلث، اسرائیل کے لئے سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔ یدیعوت احرونوت نے غزہ کو ہتھیار فراہم کئے جانے کے مقصد سے باب المندب پر انصاراللہ کے تسلط کے بارے میں صہیونیوں کی تشویش کو منعکس کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مزاحمت کے محور کے خلاف سعودی حکام تل ابیب کے ساتھ مشترکہ اقدامات عمل میں لائے جانے پر تاکیدکرتے ہیں۔
.......
/169