اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جیش الاسلام سے موسوم تکفیری گروہ نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ اس گروہ کے سرغنہ زہران غلوش نے یمن میں حوثیوں سے جنگ کے لئے سعودی عرب کی درخواست پر پانچ ہزار دہشت گرد یمن روانہ کردیئے ہیں۔ اس تکفیری دہشت گرد گروہ نے کہا ہے کہ ان افراد کو سعودی عرب کی جانب سے باضابطہ درخواست پر یمن روانہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے جمعرات کی صبح سے یمن کے مختلف علاقوں پر اپنے وحشیانہ حملوں کا آغاز کیا کہ جس کے نتیجے میں دسیوں عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔ جیش الاسلام سے موسوم دہشت گرد گروہ، ایک ایسا خطرناک تکفیری دہشت گرد گروپ ہے جو شام میں براہ راست سعودی عرب سے ہدایات پر شامی عوام کے خلاف وحشیانہ حملوں میں ملوث ہے۔ یہ وہی گروہ ہے جو شام کی بنیادی تنصیبات کو تباہ و برباد کر رہا ہے۔
.......
/169