27 مارچ 2015 - 11:25
سعودی عرب پریورپی یونین کی تنقید

یورپی یونین نے یمن پرسعودی عرب کےحملے پرتنقید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ یمن پر فوجی حملہ اس ملک کی مشکلات کو حل کرنے کا مناسب طریقہ نہیں ہے، کہاکہ یمن پر سعودی عرب پر کے ہوائی حملے قابل قبول نہیں ہیں اور اس سے صورتحال مزید بدتر ہوگی۔ 

فیڈریکا موگرینی نے یمن پر سعودی عرب کے فوجی حملے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوجی حملے سے یمن کے عوام کی مشکات میں جو پہلے ہی معاشی ابتری کا شکار ہیں اور زیادہ اضافہ ہوگا ۔

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ نے یمن کے سبھی فریقوں سے کہا ہے کہ وہ مذاکرات اور سیاسی طریقے سے مسائل کو حل کریں ۔ یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ نے کہا کہ فوجی طریقوں کے استعمال سے انتہاپسندوں اور دہشت گردوں کو ہی فائدہ پہنچے گا۔

یورپی یونین نے یمن پر سعودی عرب کےحملے پر ایک ایسے وقت تنقید کی ہے جب فرانس اوربرطانیہ نے سعودی عرب کے جارحانہ اقدامات کی حمایت کی ہے ۔

.......

/169