اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی ایک نام نہاد عدالت نے جمعرات کو شیخ علی سلمان کے خلاف مقدمے کی تیسری سماعت کی- ادھر آل خلیفہ کی پولیس نے شیخ علی سلمان کی گرفتار کی مدت میں مزید اضافہ کردیا ہے اور کہا ہےکہ شیخ علی سلمان بائیس اپریل تک پولیس کی حراست میں رہیں گے- آل خلیفہ کے سیکورٹی کارندوں نے عدالت کی عمارت کو گھیرے میں لے رکھا تھا اور جمیعت الوفاق کے رہنماؤں کوعدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی- درایں اثنا علماء بحرین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں شیخ علی سلمان کو فوری اور باعزت طور پر بری کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے- اس بیان میں آیا ہے کہ ان کی یہ درخواست دین کی صحیح فہم، ملکی مفاد ، تمام شہریوں کے حقوق کے احترام اور انہیں فتنوں اور لغزشوں سے دور رکھنے کے لئے ہے- قابل ذکر ہے کہ آل خلیفہ نے ملت بحرین کے حقوق اور مطالبات پر تاکید کرنے کے جرم میں جمعیت الوفاق کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کو گزشتہ سال اٹھائیس دسمبر سے حراست میں لے رکھا ہے- ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے-
.......
/169