25 مارچ 2015 - 11:25
بغداد میں بم دھماکے، متعدد افراد جانبحق

بغداد میں دہشت گردانہ بم دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ براثا نیوز ایجنسی نے عراقی پولیس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بغداد کے شمال میں الطارمیہ کےعلاقے میں ایک سیکورٹی مرکز کے قریب دہشت گردانہ بم دھماکے میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب بغداد کے جنوب مغرب میں الجہاد کے علاقے میں ایک بازار کے قریب بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔ ادھرداعش کے دہشت گردوں نے تکریت کے شمال میں واقع بیجی شہر کے جنوب میں المزرعہ گاؤں پرراکٹ حملہ کیا جس میں ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔ عراق کے سیکورٹی حکام نےکہا ہےکہ اس گاؤں کے اطراف میں داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ عراقی فوج اور قبائلیوں کی شدید لڑائی ہوئی ہے - عراقی سیکورٹی حکام کا کہنا ہےکہ یہ جھڑپ بدستور جاری ہے۔ عراقی فوج نے بھی کہا ہے کہ فلوجہ شہر میں ایک دہشت گردکو ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲